وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 126 ویں یوم پیدائش
پر بھیم پر مبنی ایپ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ نقد سے مبرا لین دین سے ملک
میں بدعنوانی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔مسٹر مودی نے کہا کہ
بھیم-آدھار پلیٹ فارم کے ذریعے کوئی بھی شہری اسمارٹ
فون، انٹرنیٹ، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے بغیر بھی ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کر پائے
گا۔"اس سے ڈاکٹر امبیڈکر کے سماجی اور مالی اعتبار سے بااختیار بنانے کے نظر یہ کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔